بریڈلےڈی سوزا  کاریڈ بل کیلئے انسٹرومنٹل گیت مقبول ہوگیا

29 Jun, 2021 | 03:52 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: پاکستانی بیس گٹار پلئیر بریڈلے ڈی سوزا  کاریڈ بل کیلئے ایک منٹ کا انسٹرومنٹل گیت مقبول ہوگیا۔

 پاکستانی بیس گٹار پلئیر بریڈلے ڈی سوزا نےریڈ بل کیلئے ایک منٹ کا انسٹرومنٹل گیت تیار کیا ہے ۔ اپنے والد رسل ڈی سوزا کے ہمراہ اس غنائیے کی پیشکش کو انہوں نے ایک ناقابل فراموش تجربہ قرار دیا۔ سابق اسٹرنگز بینڈ  کے27 سالہ بیس گٹار پلئیر بریڈلے کو موسیقی کی دنیا میں پرفارم کرتے ہوئے دس سال سے زائد عرصہ بیت چکا ہے ۔ کراچی کے بریڈلے نے پانچ سال کی عمر سے گٹار تھاما تھا اور اب یہ اس کی زندگی کا حصہ ہے۔

 انہوں نے موسیقی کی دنیا میں اپنے والد رسل ڈی سوزا کو اپنا آئیڈیل قراردیا ۔  پانچ سال کی عمر سے شروع کرکے محض سولہ سال کی عمر میں وہ بینڈ مز مار اور شیراز اپل جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ بیس گٹار بجا رہے تھے ۔

 وہ سعد حیات سارہ حیدر قرہ العین بلوچ نوری فیوژن اور دیگر بینڈز کے ساتھ بھی پرفارم کرچکے ہیں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں شجاع حید کے ساتھ البم ریکارڈ کیا ہے انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ چار گانے بھی تحریر کرچکے ہیں اور ایک انسٹرومنٹل بیس سمفنی پر بھی کام کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کولڈ پلے اور جان مئیرز کی تقلید کرتے ہیں جبکہ اپنے والد کی دھنیں ان کے دماغ میں ثبت ہیں اور وہ لاشعوری طور پر انہیں بھی فالو کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ایک میوزک پروڈیوسر اور بیس گٹار پلیئر کے طور پر پرفارم کرتے ہوئے ان پر بہت دباؤ ہوتا ہے تاہم یہ دباؤ پرفارمنس کے بعد کم ہو جاتا ہے۔

مزیدخبریں