ہندو انتہاپسند وں نے اسلام قبول کرنے پر قیدی کی داڑھی کاٹ ڈالی

29 Jun, 2021 | 03:16 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: قیدی کے اسلام قبول کرنے پر ہندو انتہا پسند مشتعل، پولیس کی موجودگی میں داڑھی کٹوا دی ۔
 اترپردیش کے میرٹھ ضلع جیل میں تارا چند نام کے ایک قیدی کے مذہب تبدیل کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ہندو تنظیموں نے تھانے میں ہنگامہ کیا  اور اسلام قبول کرنے والے ہندو قیدی تارا چند کی داڑھی منڈوا دی۔

تارا چند اپنی بیوی کے عاشق کے قتل  کے الزام میں گزشتہ تین سال میرٹھ ضلع جیل میں  قید کاٹ رہا تھا تاہم گاؤں والوں اور ہندو تنظیم سے وابستہ لوگوں کا الزام ہے کہ جیل میں تارا چند کا مذہب تبدیل کروایا گیا ہے اور اب پیرول پر رہا ہونے کے بعد تارا چند گاؤں کے لوگوں کو بھی بہکا رہا ہے۔

دوسری طرف تارا چند کا کہنا ہے کہ اُس نے کسی دباؤ میں آکر اسلام قبول نہیں کیا اور اپنی مرضی سے نماز پڑھنا اور داڑھی رکھنا شروع کیا ہے لیکن گاؤں کے کچھ لوگوں اور ہندو تنظیم سے جڑے لوگوں نے اسے موضوع بناکر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ تارا چند کا کہنا ہے کہ ہندو مذہبی تنظیم سے منسلک لوگوں کے ہنگامہ کرنے کے بعد پولیس کی موجودگی میں اُس کے داڑھی کٹوائی گئی اور دھمکایا گیا۔

مزیدخبریں