سویڈن کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

29 Jun, 2021 | 03:02 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لووین نے  اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، اب اسپیکر قومی اسمبلی نئی حکومت  تشکیل دیں گے۔  

سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لووین کے خلاف گزشتہ ہفتے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جس میں 7 سالہ سے اقتدار پر براجمان اسٹیفن لووین اپنی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہے ،تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے بعد بھی عہدہ برقرار رکھنے کے لیے ان کی گئی تمام تر کاوشوں میں ناکامی کے بعد وزیراعظم   اسٹیفن لووین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لووین نے پریس کانفرنس میں میں کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا ، سویڈن ایک بہت ہی مشکل سیاسی اور پارلیمانی صورتحال سے گزر رہا ہے ، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے آج اپنے وزیر اعظم کے عہدے سے سپیکر کو برخاست ہونے کی درخواست کی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اب سپیکر قومی اسمبلی آندریاس نورلن پرہے کہ وہ متبادل حکومت تلاش کریں، اگر پارلیمنٹ دوبارہ انہیں وزیر اعظم منتخب کرتی ہے تو وہ اس کے لئے بھی تیار ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق سٹیفن لوفین کے استعفے کے بعد سویڈش قومی اسمبلی کے سپیکر تمام پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس طلب کر کے نئی حکومت تشکیل دیں گے۔

مزیدخبریں