جیل وارڈنز کی بھرتیاں ، امیدوار مشکل میں ۔۔۔۔

29 Jun, 2021 | 01:59 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)وارڈرزنز  کی بھرتی کےلئے فزیکل ٹیسٹ مشکل ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق 2ہزار سیٹوں کے لئے دوڑ ٹیسٹ میں آنے والے 10ہزار امیدواروں میں صرف 6سو امیدوار 1میل کا فاصلہ 6منٹ میں طے کر سکے۔بھرتیوں کے حوالے سے ناقص حکمت عملی کےباعث 2 ہزار وارڈز کی بھرتی کاعمل رک گیا ہے۔2ہزار وارڈرزکی بھرتیوں کےلئے10ہزارسےزائدامیدواروں نے درخواستیں دی تھیں جس میں سےدوڑ میں صرف 6سوامیدوارپاس ہوئےہیں۔

امیدواروں کی بڑی تعدادمیں فیل ہونے کی وجہ ایک میل کافاصلےطے کرنے کےلئے صرف6منٹ کا ٹائم رکھا گیاتھا جبکہ پولیس اوردیگراداروں میں 7منٹ تک ٹائم رکھا جاتا ہے۔جیل حکام نے دوڑ کےلئےوقت کا دورانیہ بڑھانےکےلئے دوبارہ حکومت کولکھ دیاہے۔حکومت کودوڑکےلئے6منٹ کی بجائے 7 منٹ کا دورانیہ کرنے کی اجازت مانگی ہے۔

این ٹی ایس کمپنی فزیکل ٹیسٹ ودیگر بھرتی کے مرحلے کو مکمل کروائے گی۔حکومت کی جانب سے وقت میں اضافے کی منظوری کے بعدفیل ہونے والے امیدواروں سے ہی دوڑ ٹیسٹ لیا جائے گا۔وارڈرزکے علاوہ دیگر بھرتیوں کی انٹرویوزکےلئے بورڈز تشکیل دے دئے گئےہیں۔جولائی میں تمام انٹرویوزمکمل کرکے امیدواروں کوبھرتی کیا جائے گا۔
 

مزیدخبریں