امریکہ موڈرناویکسین کی25لاکھ خوراکیں عطیہ دے گا

29 Jun, 2021 | 01:52 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: امریکا نے پاکستان کو موڈرناویکسین کی25لاکھ خوراکیں دینے کا اعلان کردیا۔

وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ25 لاکھ خوراکوں کی کھیپ رواں ہفتے پاکستان پہنچ جائے گی۔ موڈرنا ویکسین امریکا، یورپ اور متعدد ممالک میں تسلیم شدہ ہے۔ موڈرنا ویکسین دائمی امراض اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔ موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو بھی لگائی جائے گی۔ موڈرنا پاکستان کو ملنے والی دوسری امریکی کورونا ویکسین ہوگی اس سے قبل کوویکس پاکستان کو فائزر ویکسین فراہم کرچکا ہے۔

این آئی ایچ ذرائع کے مطابق ای پی آئی نے موڈرنا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کا پلان تیار کرلیا، موڈرنا ویکسین پہنچنے کے فوراً بعد صوبوں کو فراہم کی جائے گی۔  کوویکس کے تحت پاکستان کو آسٹرازنیکا، فائزر ویکسین فراہم کی جاچکی ہیں، اس سے قبل پاکستان کو فائزر کی ایک لاکھ 620 ڈوز فراہم کی گئی تھیں۔ موڈرنا کورونا ویکسین بھارتی ویرینٹ کیخلاف بھی مؤثر ہے۔

مزیدخبریں