(شہزاد خان)ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگا ئی نے پہلے ہی عوام کی نیندیں اڑا رکھی ہیں اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتوں کے باعث عوام کی قوت خرید شدید متاثر ہو ئی ہے کنکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں اب ایک بار پھر گھی اور تیل کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گھی اور تیل مزید 20 روپے کلو مہنگا ہو گیا ہے ۔ درجہ اول خوردنی تیل کی قیمت 328 روپے تک پہنچ گئی ۔ درجہ اول کا گھی بھی 325 روپے کلو ملے گا ، نئی قیمتوں پرشہری بلبلا اٹھے ہیں۔ گھی اور آئل کی قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشان بہت پریشان ہیں۔
قبل ازیں گندم کی قیمت میں اضافے سے آٹا بھی مہنگا ہو گیا تھا جس پر شہریوں کی طرف سے شدید رد عمل ظاہر کیا گیا تھا آٹے کی قیمت میں اضافے سے نان بائیوں نے بھی روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی تھیں۔
دیگر اشیائے خورونوش کی بات کریں تو ان کی قیمتیں بھی روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں شہریو ں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرے اور عوام کو ریلیف دے کیونکہ بڑھتی مہنگائی نے عوام کی زندگی دوبھر کر دی ہے اگر یہی صورتحال رہی تو دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو جائے گی۔