ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خدمت آپکی دہلیز پر،، دوسرے مرحلے کا آغاز

khidmat aap ki dehleez par
کیپشن: khidmat aap ki dehleez par
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے ”خدمت آپکی دہلیز پر“ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا، پانچ ہفتے پر محیط دوسرا مرحلہ یکم اگست تک جاری رہے گا۔

خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت 28 جون تا 4 جولائی ہفتہ برائے صفائی، 5 تا 11 جولائی ہفتہ برائے خصوصی مہم منایا جائے گا، 12 تا 18 جولائی ہفتہ برائے سبز و شاداب، 19 تا 25 جولائی ہفتہ عید الضحیٰ منایا جائے گا، جبکہ 26 جولائی تا یکم اگست ہفتہ برائے روڈ سیفٹی منایا جائے گا۔

 پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں، دوسرے مرحلے کی کامیابی کیلئے بھی افسران اور محکمے متحرک انداز میں کام جاری رکھیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز پروگرام پر عملدرآمد کی خود نگرانی کریں، شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے، اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے کے دوران 41 لاکھ سے زائد سر گرمیاں سر انجام دی گئیں، 25 ہزار سات سو 92 شکایات میں سے 22 ہزار سات 45 شکایات کا بر وقت ازالہ ممکن بنایا گیا۔

 اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات، چیئرمین پی آئی ٹی بی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer