برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

29 Jun, 2021 | 09:41 AM

Imran Fayyaz

سٹی42: گزشتہ کئی  روز سےبرائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھا ؤکا سلسلہ جاری ہے آج پھر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں آٹھ روپے فی کلو کمی کر دی  گئی جس کے بعد مرغی کا گوشت 302 روپے سے کم ہو کر 294 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 195 روپے جبکہ پرچون ریٹ 203 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے جبکہ فارمی انڈوں کا 152 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں چار روپے فی کلو کمی کی  گئی تھی اور اب پھر گوشت کی قیمت میں آٹھ روپے فی کلو کمی کی  گئی ہے قیمتوں کے اس اتار چڑھاؤ کے سبب صارفین ہی نہیں بلکہ دکاندار بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ  انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے،انہوں مطالبہ کیا کہ  حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت مزید   کم ہو کیونکہ اب  سستا پروٹین بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔

 دیگر اشیائے خورونوش کی بات کریں تو ان کی قیمتیں بھی روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں شہریو ں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرے اور عوام کو ریلیف دے کیونکہ بڑھتی مہنگائی نے عوام کی زندگی دوبھر کر دی ہے اگر یہی صورتحال رہی تو دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو جائے گی۔

مزیدخبریں