ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف فوک گلوکار اللہ دتہ لونے والا انتقال کر گئے

Singer Allah Ditta Lonay Wala
کیپشن: Singer Allah Ditta Lonay Wala
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے  معروف فوک  گلوکار اللہ دتہ لونے والا انتقال کرگئے، گلوکار اللّٰہ دتہ لونے والا کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی,اللہ دتہ لونے وا لا کے انتقال پر شوبز ستارو ں اور گلوکا روں نے افسو س کا اظہار اور مرحو م کے بلند درجا ت کیلئے دعا کی۔

اللہ دتہ لونے والا نے ریڈیو پاکستان ، پاکستان ٹیلی ویژن پر متعدد گیت گائے اور ان کی منفرد آواز اور انداز سے موسیقی کے بڑے بھی معترف تھے، ان کے سرائیکی ، اردو اور پنجابی زبانوں پر مشتمل سینکڑوں آڈیو کیسٹ ریلیز ہوئے , اللہ دتہ لونے والا واحد فوک گلوکار تھے جنہوں نے  باقاعدہ کلاسیکل گائیکی کی بھی تربیت لی تھی، گلوکاری کے میدان میں کئی عشرے  وقف کرنے والےاللہ دتہ لونےوالا گلوکار ندیم عباس لونے والا کے والد ہیں۔

اللہ دتہ لونے والا نے مقامی شاعروں کے کلام کو اپنی آواز سے سجا کر عوام تک پہنچایا جس کو بے حد پذیرائی ملی، اللہ دتے لونے والا کے مشہور گیتوں میں  " مینوں لے چل اپنے نال تے ٹکٹاں دو لے لے" دیس پرایا چھوڑ کے آجا " بوچھن ڈوریئے دال پتناں تے مل ماہیا " چنگا دلبر پیار کتوئی، دو دو تھاں تے پیار وی چنگے ہوندے نئیں، ڈھولے تے ساڈی یاریاں، پیار نال پیار دا جواب ہونا چاہی دا، کوئی دسو ہا سجن دا حال جیسے کئی گیت شامل ہیں، جو سننے والوں پر سحر طاری کردیتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer