تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ آج ہو گا

29 Jun, 2021 | 08:58 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟ اس حوالے سے فیصلہ آج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ آج بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں  کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 18جولائی سےیکم اگست تک دینے کی تجویز  دی تھی لیکن وزیرتعلیم پنجاب  اس بات سے متفق نہیں تھے اور  پنجاب حکومت کا مؤقف ہےکہ موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کے لئے یعنی  2 جولائی سے 2 اگست تک دی جائیں تاہم اس حوالے سے فیصلہ آج ہونے والے  اجلاس میں کر لیا  جائے گا۔

  قبل ازیں لاہور چیمبر سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایجوکیشن نے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں نہ دینے کی تجویز پیش کی تھی۔چیئرمین سٹیڈنگ کمیٹی برائے ایجوکیشن میاں رضا الرحمن کے مطابق  اس سال بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں نہیں دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ  بچوں کو دوبارہ تعلیم سے دور کیا گیا تو یہ بچوں کے لیے بڑا نقصان ثابت ہوگا، سکول کے اوقات کار صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کر دیے جائیں ۔

 انہوں نے مزید کہا تھا کہ سنگل نیشنل کریکولم پر سرونگ سکولز کے تحفظات ہیں  کیونکہ  وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے، پی سی ٹی بی کی جاری کردہ کتب کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  پبلشرز کو 30 جون تک این او سی جاری نہ کیے گئے تو بچوں کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا،  نیشنل کریکولم کو مرحلہ وار نافذ کیا جائے۔

مزیدخبریں