لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے سرچ آپریشن

29 Jun, 2021 | 08:07 AM

Imran Fayyaz

(اسرار خان)شہر میں حفاظتی انتظامات کے پیش نظر رات گئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے گئے ۔
 تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے حکم پر کئے گئے۔ سرچ آپریشن سندر، چوہنگ، نواب ٹاؤن، شیراکوٹ، شاہدرہ، شفیق آباد، ساندہ، اچھرہ، سبزہ زار، بادامی باغ، لاری اڈہ، داتا دربار، لوئر مال اور باٹا پور کی مختلف آبادیوں میں کئے گئے۔

سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔ شناختی اور کرایہ داری کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ اس موقع پر ہوٹلوں، ہاسٹلوں اور فلیٹس کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔ کرایہ داروں کو کرایہ داری کوائف متعلقہ تھانوں میں جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ مشکوک گاڑیوں اور مشتبہ افراد کو پولیس ناکوں پر چیک کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

مزیدخبریں