لاہور ہائی کورٹ میں بڑے پیمانے پر ترقیاں

29 Jun, 2020 | 10:43 PM

Malik Sultan Awan

(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں بڑے پیمانے پر ترقیاں، گریڈ 17 سے گریڈ 19 کے متعدد افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔
نوٹیفکیشنز کے مطابق 3 ڈپٹی رجسٹرارز گریڈ 19 کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔ 9 اسسٹنٹ رجسٹرارز گریڈ 18 کو گریڈ 19 ، 44 ایڈمن آفس کوآرڈینیٹرز گریڈ 17 کی بطور اسسٹنٹ رجسٹرار گریڈ 18 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔ 17 پرسنل اسٹنٹ( گریڈ 17) کی گریڈ 18 میں ٹائم سکیل ترقی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

ترقی پانے والے ڈپٹی رجسٹرارز میں میاں اشفاق احمد، جانسن برنارڈ اور مسعود احمد شامل ہیں۔ ڈپٹی رجسٹرار رائے ظہور حسین کھرل اور شہباز اشرف کو ترقی کےلئے موزوں قراردیاگیا ہے۔ اسسٹنٹ رجسٹرارز نور محمد، اشفاق احمد، اللہ دتہ خالد، شاہد اقبال، محمد عرفان، طاہر حسین، محمد مقصود چوہدری، عثمان شوکت اور عطاء الرحمن کو ڈپٹی رجسٹرارز کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔اسسٹنٹ رجسٹرار اویس افضل کو ترقی کےلئے موزوں قرار دیا گیا ہے۔ ایڈمن آفس کوآرڈینیٹرز عبدالرؤف، عمر ایاز، علی احمد ملک، آصف رسول، اجمل امیر خان، محمد صدیق، شبیر احمد اور رابعہ رفیع سمیت 44 ایڈمن آفس کوآرڈینیٹرز کو گریڈ 18 میں بطور اسسٹنٹ رجسٹرارز ترقی دی گئی ہے۔

3 ایڈمن آفس کو آرڈینیٹرز کو ترقی کے لئے موزوں قرار دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 17 پرسنل اسسٹنٹس کی گریڈ 18 میں ٹائم سکیل پروموشن کی بھی منظوری دی ہے۔گریڈ 18 میں ترقی پانے والوں میں شہزاد احمد ناصر، رانا محمد یامین، نعیم احمد اور محمد اویس وحید سمیت 17 پرسنل اسسٹنٹس شامل ہیں۔ترقیوں کے تسلسل میں آفس کوآرڈینیٹرز سے سینئر آفس کوآرڈینیٹرز، سینئرآفس کوآرڈینیٹرز سے ایڈمن آفس کوآرڈینیٹرزکے عہدوں پر بھی جلد ترقیوں کا امکان ہے۔

مزیدخبریں