لیسکو کے زیر تعمیر گریڈ اسٹیشن کی عمارت گر گئی

29 Jun, 2020 | 07:35 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سٹی 42 ) قینچی سٹاپ پر لیسکو کے زیر تعمیر گرڈ سٹیشن کی عمارت گر گئی، ریسکیو کی ٹیموں کی موقع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ 2 منزلہ عمارت گرڈ سٹیشن کے اندر تعمیر کی جا رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق قینچی سٹاپ پر لیسکو کے زیر تعمیر گرڈ سٹیشن کی عمارت گر گئی ہے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ ریسکو کے مطابق عمارت گرنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے اور  2 کو جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 5 مزدوروں کو موقع پر طبی امداد دے دی گئی ہے۔ ریسکیو کہا کہنا ہے کہ ایک شخص کے ملبہ تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

2 منزلہ عمارت گریڈ اسٹیشن کے اندر زیر تعمیر کی جا رہی تھی, لیسکو والٹن روڈ پر نیا گریڈ اسٹیشن بنا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق عمارت گرنے کی وجہ ناقص میٹریل ہے۔  

مزیدخبریں