سکول ایجوکیشن کا ایک اور یوٹرن،طلباء پریشان

29 Jun, 2020 | 03:26 PM

M .SAJID .KHAN

(جنیدریاض)سرکاری سکولوں میں داخلوں کے لئے سٹوڈنٹ بائیو ڈیٹا فارم جاری کردیا گیا،داخلے کے وقت بچوں کو ب فارم پیش کرنا لازمی ہوگا اورسکول لیونگ سرٹیفکیٹ بھی وصول کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں داخلوں کے لئےسٹوڈنٹ بائیو ڈیٹا فارم جاری کردیا گیا، بائیو ڈیٹا فارم بغیر پر کیے بچوں کو داخلہ نہیں ملے گا۔سٹوڈنٹ بائیو ڈیٹا فارم پر بچوں کا نام ، ب فارم ، سرپرست،سابقہ سکول اور گھر کا ایڈریس کا خانہ شامل کہا گیا ہے جبکہ بچوں کے داخلوں کے وقت والد یا والدہ کا آئی ڈی کارڈ کی کاپی لازمی وصول کی جائے گی۔سکول ایجوکیشن کے مطابق بائیوڈیٹا کے اندراج کے بغیر داخلہ نہیں دیا جائے گا،داخلے کے وقت سکول لیونگ سرٹیفکیٹ بھی وصول کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کے سکولوں میں پرموٹ ہونے والے طلباء کو نئے سکول میں داخلے کے لئےعائد سکول لیونگ سرٹیفکیٹ کی شرط کو ختم کردیا تھا،سکول لیونگ سرٹیفکیٹ کی شرط کا خاتمہ نجی سکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی پر کیا گیا ہے۔ طلباء بغیر سکول لیونگ سرٹیفکیٹ کے بھی داخلہ لے سکیں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فیصلہ سے پنجاب بھر کے لاکھوں طلباء مستفید ہوسکے گے۔

قبل ازیں لاہور میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بغیر لیونگ سرٹیفکیٹ سکولوں میں داخلوں پر پابندی عائد  کی تھی، جس کے مطابق والدین کوداخلے کیلئے بچے کے سابقہ سکول کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔احکامات کا اطلاق سرکاری ونجی سکول دونوں پر تھا۔ بغیر  لیونگ سرٹیفکیٹ بچے کوداخلہ دینے والے سکول سربراہان کےخلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا تھا۔اس حوالے سے  ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بغیر  لیونگ سرٹیفکیٹ بچوں کو داخلہ ملنے پر طلبا کے فیل ہونے کا امکان بڑھ جاتاہے۔اب  محکمہ تعلیم نےطلباء کو نئے سکول میں داخلے کے لئےعائد سکول لیونگ سرٹفیکیٹ کی شرط کو ختم کردیا۔

مزیدخبریں