ندیم خالد :آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکرز کا وحدت کالونی کے علاقے میں حکومت کے خلاف احتجاج، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ورنہ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین سی بی اے نے وحدت کالونی کے علاقے میں بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کے خلاف احتجاج کیا،یونین کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ خرچے بڑھ گئے ہیں اور حکومت نے ہر چیز مہنگی۔کر دی ہے جس سےبھوکے مر رہے ہیں اور بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھا کر ظلم کیا ہے۔
یونین کے ورکرز کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے،پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین نے بجٹ کو نامنظور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بجٹ کسی صورت بھی منظور نہیں ہے اس کے خلاف سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا۔
یاد رہے وفا ق اور پنجاب کے بجٹ منظور ہوگئے ہیں لیکن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے،حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ،خراب معاشی صورتحال کو اس کا جواز بنایا گیا ہے۔