انوکھی واردات، چور کی مدد کیلئے پولیس پہنچ گئی

29 Jun, 2020 | 12:41 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)چوری، ڈکیتی،رہزانی جیسی وارداتوں کا ہونا معمول کا حصہ بن چکا ہے،ایسے کاموں میں بعض اوقات مہنگے پڑے جاتے ہیں، چور کو پکڑ لیا جاتا ہے اور مار مار کردرگت بنادی جاتی ہے مگر ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جہاں چور کو بچانے کے لئے پولیس پہنچ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مختلف واقعات ایسے رونما ہوئے ہیں جو ذہنوں پر نقش ہوکر رہے جاتے ہیں،عصر حاضر میں چوری، ڈکتیی کی وارداتوں میں پولیس کو دیکھا کر چوروں کی جانب سےسرعام فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوجاتا ہے جس سے بے گناہ لوگ زخمی یا جاں بحق ہوجاتے ہیں، ایسی خوفناک وارداتوں نے عوام میں خوف وہراس پھیلا رکھا ہے، پولیس ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے،چوری کا ایک دلچسپ واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں پولیس چور کی مدد کو پہنچ گئی۔

چوری کی انوکھی واردات برطانوی ریاست انگلینڈ کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آئی جہاں ایک چور نے گھر کا سامان لوٹا اور جاتے ہوئے دروازے کی بجائے کھڑکی کا انتخاب کیا مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا جیسے ہی چور کھڑکی سے باہر نکلنے لگا تو اس میں پھنس گیا، نکلنے کی کافی جدوجہد کی مگر بے سود، تھک ہار کر پولیس کو  پولیس کو رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ ایک کھڑکی میں پھنس گیا ہے،ایک پاوں پھنسنے کے باعث وہ الٹا لٹک گیا ہے، لہذا اسے وہاں سے نکلنے میں مدد فراہم کی جائے۔

چور کے اطلاع دینے پر مقامی پولیس نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے اس کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا، پولیس سے پہلے ریسکیو اہلکار پہنچے جنہوں نے53 سالہ چور کو کھڑکی سے سے باہر نکالا، بعدازاں واقعہ کا علم ہونے پر چور کو گرفتار کرتے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں چور کو 18 ماہ کی سزا اور ساتھ 95 پاونڈ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیاگیا۔
 

مزیدخبریں