طلبا کامستقبل تباہ ہونے کا خطرہ، اپ گریڈ سکولوں کیلئےاہم ہدایت نامہ جاری

29 Jun, 2020 | 12:13 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےلاہور میں اپ گریڈ ہونے والے 49 سکولوں کوبورڈ سےالحاق کرنے کی ہدایت کردی، الحاق نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ سکولوں کےبچے آئندہ سال بورڈ کا امتحان نہیں دے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےمتعلقہ سکول سربراہان کو بورڈ سے الحاق کے لئے مراسلہ جاری کردیاہے، الحاق کے لئے سکول سربراہان کو دستاویزات اتھارٹی کو فوری جمع کرانا ہوں گے، الحاق شدہ سکولوں کےبچوں کی ہی بورڈ کے تحت رجسٹریشن ہوسکےگی،صرف رجسٹرڈ طلباء کو آئندہ سال نہم جماعت کا امتحان دینے کی اجازت ہوگی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 30 جون تک الحاق کیلئے دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کردی،ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق الحاق نہ کروانے والے سکول سربراہان کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فروغ تعلیم کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے 1248 مڈل سکولوں کو ہائی سکول کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، جن علاقوں میں ہائی سکول موجود نہیں وہاں کے مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، لاہور  میں نور پورچڑڑ، گواہاں پنڈ، لیلل، موٹا سنگھ تیل خورد، چوہنگ خورد، بنگالی ڈیری، مدینہ کالونی بیدیاں، پرانا کاہنہ، بچوں کی ماجاں، رائیونڈ، محمود بوٹی، دہلو خورد ، برکی ہڈیارہ، بستی آمین پورہ  اور صوئے آصل روڈ کے 21 مڈل سکولوں کو ہائی سکولوں میں تبدیل کیا جائے گا۔

سکولوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے پنجاب بھر کے سی ای اوز سے بھی 1248 سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے مکمل تفصیلات مانگ لی گئی ہیں، اپ گریڈ کئے جانے والےسکولوں میں زیادہ تعداد گرلز سکولوں کی ہے جس بنا پر پروگرام سے بڑی تعداد میں طالبات مستفید ہو نگی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ 1248 سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام آئندہ تعلیمی سال سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ اپ گریڈ ہونے والے ہائی سکولوں میں دواضافی کمرے بنوائےجائیں گے،  اپ گریڈ ہونے والے سکولوں کی دو سال تک مانیٹرنگ کی جائےگی،مذکورہ سکولوں میں ریشنلائزیشن کے ذریعےاساتذہ کی تعداد پوری کی جائےگی،دو سالوں میں بچوں کی تعداد میں اضافہ ہونے پرگریڈ 17 کا ہیڈ ماسٹرتعینات کیا جائےگا۔ اپ گریڈ کئے جانے والےسکولوں میں زیادہ تعداد گرلز سکولوں کی ہے جس بنا پر پروگرام سے بڑی تعداد میں طالبات مستفید ہو نگی ۔

مزیدخبریں