مریم نواز نے' گیم آف تھرونز'کا ڈائیلاگ شئیر کردیا،سوشل میڈیا پرتبصرے شروع

29 Jun, 2020 | 11:24 AM

M .SAJID .KHAN

(عمر اسلم)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے ٹوئٹ میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص خود کو بادشاہ کہتا ہے، وہ حقیقی بادشاہ نہیں ہوتا، مریم نواز نے گیم آف تھرونزکی تصویرٹوئٹ کردی۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کے حوالےسے اپنے ٹوئٹ میں ان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص خود کو بادشاہ کہتا ہے، وہ حقیقی بادشاہ نہیں ہوتا، مریم نوازنے گیم آف تھرونزکی تصویرٹوئٹ کردی جبکہ اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات کسی زندہ یا مردہ شخص کی باتوں سے مشابہت رکھتی ہے، ایسا ہے تو صرف حسن اتفاق ہے۔

دوسری جانب  مریم نواز کی طرف سے کئے گئے ٹویٹ پرسوشل میڈیا صارفین اس بات پر تبصرے کررہے ہیں اوراداکار ہارون شاہد  نےحکمران جماعت کی حمایت کرتے ہوئے مریم نواز کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیر جنگل کا بادشاہ ہوتا ہے اور پاکستان مسلم لیگ نون کا مشہور سلوگن ’شیر ہمارا نواز شریف‘ہے۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نےسوال کیا کہ یہاں شیر ہونے کا دعویٰ کون کرتا آیا ہے؟ تو مریم نواز کے اس ٹوئٹ کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں خود کو ہی ٹرول کیا ہے۔

 ایک صارف نے مریم نواز کو بادشاہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’کنگ صرف ایک ہے، جو لوگوں کے لیے زندہ رہتی ہیں، لوگوں سے پیار کرتی ہیں اور لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوتی ہیں اور اس لحاظ سے  کنگ صرف آپ ہی ہیں۔‘
 

مزیدخبریں