موسلادھار بارش سے جل تھل ایک، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے

29 Jun, 2020 | 11:50 AM

Shazia Bashir
Read more!

حسن خالد: لاہور میں علی الصبح طوفانی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسلا دھار بارش کے باعث متعدد نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار  ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں علی الصبح طوفانی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسلا دھار بارش کے باعث متعدد نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے   موسم خوشگوار  ہوگیا ۔ بارش کی وجہ سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹا وہیں مختلف علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نطام  بری طرح متاثر ہوا ہر جس کی وجہ سے بجلی گھنٹوں  بند  رہی۔

موسلا دھار بارش سے شہر کے متعدد نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے جس کی وجہ سے ٹریفک روانگی بھی متاثر ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر بادل چھائے رہے گے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید بادل برسنے کے امکانات ہیں۔

بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، والٹن روڈ، خیابان امین، چونگی امرسدھو، اک موریہ پل پر پانی جمع ہوگیا  ہے، بند روڈ، بابو صابو انٹر چینج کے قریب بھی پانی جمع ہوگیا،  ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز  نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور  نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا،  مال روڈ، لارنس روڈ، لکشمی چوک، نابھا روڈ پر بھی کام کا معائنہ کیا۔

  دوسری جانب ڈی جی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی راجہ خرم شہزاد عمر نے بتایا کہ مون سون کے دوران دس فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ اس کے پیش نظر لاہور سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، تاہم لاہور سمیت تمام اضلاع کو ضروری انتظامات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

  واضح رہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ٹریفک میں کمی اور فیکٹریوں کی بندش سے  باغوں کے شہر  لاہور کی فضا میں 10 سال بعد بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے،  شہر میں فضائی آلودگی کم ہوگئی ہے، پہلی بار صوبائی دارالحکومت  لاہور میں  ائیر کوالٹی انڈیکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 
 

مزیدخبریں