ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ کلچر میں تبدیلی خواب بن گیا

تھانہ کلچر میں تبدیلی خواب بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) رواں مالی سال میں ایک بھی نیا تھانہ نہیں بنے گا، پنجاب حکومت نے پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی 65 تھانوں کی سمری مسترد کردی۔

نئے مالی سال میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے مختلف تھانوں کی مخدوش حالت کی وجہ سے 65 نئے تھانوں کی تعمیر کے لیے سمری بھجوائی گئی تھی جس کو فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کردیا گیا ہے۔ اب اگلے مالی سال میں ایک بھی نیا تھانہ تعمیر نہیں کیا جائے گا جبکہ مالی سال 2019-20 میں زیرتعمیر 82 تھانوں کیلئے 678 ملین کی رقم جاری کی ہے جن میں لاہور کے 7 تھانوں سمیت 19 تھانوں کو مکمل کیا جائے گا۔

لاہور کے جن زیرتعمیر تھانوں کیلئے فنڈز جاری کیے گئے ہیں ان میں گوالمنڈی، قلعہ گجرسنگھ، چوہنگ، نولکھا، گلشن اقبال، ڈولفن پولیس سٹیشن سگیاں اور گارڈن ٹاؤن کی زمین کی رقم ادا کی جائے گی۔