ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منافع خور مافیا کا ایل پی جی کی قیمتوں میں ازخود اضافہ

منافع خور مافیا کا ایل پی جی کی قیمتوں میں ازخود اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) گراں فروشوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ازخود 15 روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا، ایل پی جی ایک سو سے بڑھ کر ایک سو پندرہ روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے۔

ساندہ، راوی روڈ، شاہدرہ، گلشن راوی، یتیم خانہ اور بادامی باغ سمیت مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ان علاقوں میں ایل پی جی ایک سو پندرہ روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔ کمرشل سلنڈر ایک ہزار ایک سو روپے بڑھ کر 4800 روپے کا ہوگیا ہے، اسی طرح گھریلو سلنڈر ایک ہزار تین سو ستاون روپے کا ہوگیا ہے۔

ایل پی جی سیلرز کا کہنا ہے کہ ایل پی جی ڈیلرز از خود قیمتیں بڑھا رہے ہیں جبکہ صارفین نے ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔