ڈالر کی اونچی اُڑان نے ذیابیطس کے مریضوں کو بھی نہ بخشا

29 Jun, 2019 | 09:16 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چودھری ) ڈالر کی اونچی اڑان کا نزلہ شوگر کے مریضوں پر گرنے لگا، ذیابیطس کنٹرول کی دواؤں کے نرخ بھی بڑھ گئے، انسولین 53 فیصد تک مہنگی، ہیومولن وائل 645 سے بڑھ کر 888 روپے اور ہیومولن کا ٹریج 1284 سے بڑھ کر 1970 روپے کی ہوگئی۔  

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ شوگر کے مریضوں پر بھی بجلی بن کر گری ہے۔ انسولین کی قیمتوں میں 53 فیصد تک ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ ہیومولن وائل کی قیمت 645 روپے سے بڑھ کر 888 روپے، ہیومولن کاٹریج پیک کی قیمت 1284 روپے سے بڑھ کر 1970 روپے ہوگئی ہے جبکہ 53 فیصد تک کا تاریخ ساز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انسولین کی نئی قیمتوں کے ساتھ فروخت شروع کر دی گئی ہے جس سے شوگر کے مریض شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

مزیدخبریں