ریلوے میں گریڈ 18 اور 19 کے تین افسران کے تبادلے

29 Jun, 2019 | 03:58 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ریلوے حکام نے گریڈ 18 اور 19 کے تین افسران کے تبادلے کر دئیے، تبادلوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی پی ڈی مغلپورہ ورکشاپ کاشف اعجاز کو ڈپٹی چیف مکینیکل انجینئر رسالپور تعینات کر دیا گیا، گریڈ 19 کے افسر نواز فاروق کو ڈپٹی پی ڈی مغلپورہ ورکشاپ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

جب کہ گریڈ 18 کے سول انجینئر جمشید علی کی خدمات ایم ڈی پراکس کے سپرد کر دی گئی ہیں، تینوں افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں