بنک اکاونٹس کی بائیو میٹرک تصدیق میں صرف ایک روز باقی

29 Jun, 2019 | 02:30 PM

Shazia Bashir

  سٹی42: بنک اکاونٹس کی بائیو میٹرک تصدیق میں صرف ایک روز باقی، تیس جون تک بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے والے بنک اکاونٹس کوعارضی طور پر بند کردیا جائےگا ،بنکوں نے اکاونٹس ہولڈرز کو ایس ایم ایس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق بنکوں کی جانب سے شہریوں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ تیس جون تک ہر صورت اپنے اکاونٹس کی بائیو میٹرک تصدیق کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر ان کے اکاونٹس بند ہوجائیں گے اور شہری بنکوں سے لین دین نہیں کرسکیں گے۔

بنک اکاونٹس کی بائیو میٹرک تصدیق اے ٹیم مشینزکے ذریعے بھی باآسانی ہوسکےگی، اے ٹی ایم مشین کا کوئی بھی بٹن دبانے پر شناختی کارڈ کےاندراج اور دائیں ہاتھ کےانگوٹھا لگانے کی آپشن ہوگی، جس کے بعد اے ٹی ایم مشین کی سکرین پراکاونٹ کی بائیو میٹرک تصدیق کا مسیج موصول ہوگا۔

مزیدخبریں