بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

29 Jun, 2019 | 02:23 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پنجاب میں بچوں سے زیادتی اور پورنو گرافی کے واقعات میں اضافہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے سدباب کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایسے گھناؤنے واقعات کو روکنے کیلئے قابل عمل اور جامع ایکشن پلان مرتب کیا جائے، بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات قابل تشویش ہیں۔ سردارعثمان بزدار نے کہا کہ پولیس ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے، ملزمان خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان کے خلاف بلاتفریق ایکشن ہوتاہوا نظر آنا چاہیئے۔

وزیراعلی نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، انہیں تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، جرائم پیشہ عناصر کو معصوم بچوں کی زندگیاں برباد کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی۔ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔

مزیدخبریں