سری لنکن ٹیم پر حملہ، ڈیوٹی سےغائب پولیس افسران کی شامت آگئی

29 Jun, 2019 | 02:01 PM

Shazia Bashir

سٹی42: وفاقی حکومت نے سری لنکن ٹیم پر حملے کے وقت غفلت کا مظاہرہ کرنے پر تحقیقات کا سامنا کرنیوالے پولیس افسران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے سری لنکن ٹیم پر حملے کے وقت ڈیوٹی سےغائب پولیس افسران کا مکمل ڈیٹا اور پوسٹنگ ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو کہا گیا ہے کہ فوری طور پر سری لنکن ٹیم پر حملے کے وقت غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسران کیخلاف ہونیوالی انکوائری رپورٹ، جوڈیشیل انکوائری رپورٹ، پولیس افسران کے نام اور ان کیخلاف کی جانیوالی کارروائی اور اب تک ان پولیس افسران کا مکمل ریکارڈ اور پوسٹنگ پوزیشن سمیت تمام کوائف فراہم کئے جائیں۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت ان غیرذمہ دارپولیس افسران کیخلاف کارروائی کا پروگرام رکھتی ہے۔

مزیدخبریں