خزانے کی چابیاں حفیظ شیخ جیسے شخص کو دینا قوم کے ساتھ مذاق ہے

29 Jun, 2019 | 01:41 PM

Shazia Bashir

سٹی42: مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری نے وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔ 

تفصیلات کے مطابق لیگی رکن عظمیٰ بخاری نےقرارداد میں مطالبہ کیا کہ خزانے کی چابیاں حفیظ شیخ جیسے شخص کے حوالے کرنا پاکستانی قوم کے ساتھ مذاق ہے۔

لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ جو شخص پاکستان میں نہیں رہتا، کاروبار نہیں کرتا، اس کو مشیر خزانہ بنادیا گیا ہے اور حفیظ شیخ جب بھی وزیر خزانہ بننے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا، ان کے دور میں ڈالر بے لگام ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو ایسے پیراشوٹر نے تباہ کیا ہے اور وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ اپنے اور اپنی فیملی کے اندرون و بیرون ملک اثاثوں کی تمام تفصیلات ظاہر کریں جبکہ پاکستان کے عوام سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کرنیوالے پہلے اپنے اثاثے عوام کے سامنے لائیں۔

مزیدخبریں