عدلیہ مخالف ریلی نکالنے پر چار (ن) لیگی شیروں کو جیل ہوگئی

29 Jun, 2018 | 01:01 PM

Read more!

(سٹی 42) سابق ایم این اے سمیت چارن لیگیوں کو قید ہوگئی ،لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف ریلی نکالنے پر شیخ وسیم اختر سمیت دیگر 4 ملزمان کو ایک ایک ماہ قید اور فی کس ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
لتفصیلات  کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی پر مشتمل تین رکنی فل بینچ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی،عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ وسیم اختر اور ان کے 3 ساتھیوں کو ایک ایک ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔نیب کی انتقامی کارروائیوں سے شفاف انتخابات پر سوالیہ نشان لگ گیا: شہباز شریف

عدالت نے (ن) لیگ کے سابق ایم پی اے نعیم صفدر اور حاجی ایاز کو بری کردیا،کیس میں سزا پانے والے دیگر ملزمان میں مسلم لیگ (ن) قصور کے سینئر نائب صدر جمیل خان، سابق چیئرمین بیت المال قصور ناصر خان اور سابق چیئرمین بلدیات قصور احمد لطیف شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال نے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے ملزمان کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا،عدالت نے دو ملزمان ناصر خان اور جمیل خان کی جانب سے رحم کی اپیل کرنے پر انہیں معاف کردیا، دونوں ملزمان کو معاف کرنے کی ہدایت چیف جسٹس پاکستان نے دی تھی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈنز کیلئے خوشخبری

واضح رہے کہ قصور میں 13 اپریل کو عدلیہ مخالف ریلی نکالی گئی تھی جس کے خلاف 30 اپریل کو لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

مزیدخبریں