پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈنز کیلئے خوشخبری

29 Jun, 2018 | 12:06 PM

Read more!

(عابد چودھری) لاہور سمیت پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈنز کے لئے اچھی خبر، آئی جی پنجاب نے ترقیوں کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک اور تمام سی ٹی اوز کو ٹریفک وارڈنز کی فہرستیں دینے کا حکم دے دیا۔

سٹی 42 کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈنز کی ترقیوں کیلئے فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ ترقیوں کے حوالے سے آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اور سی ٹی اوز کو فہرستیں دینے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام وارڈنز کی فہرستیں 6 جولائی تک فراہم کی جائیں جبکہ سینئر ٹریفک وارڈنز کی خالی آسامیوں کا بھی ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

آئی جی پنجاب امام کلیم کے مطابق ترقی کیلئے اپر کورس کرنیوالے وارڈنز کی فہرستیں ہی دی جائیں۔

مزیدخبریں