ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب کی انتقامی کارروائیوں سے شفاف انتخابات پر سوالیہ نشان لگ گیا: شہباز شریف

نیب کی انتقامی کارروائیوں سے شفاف انتخابات پر سوالیہ نشان لگ گیا: شہباز شریف
کیپشن: City42- Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عمر اسلم) صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امیدواروں کی گرفتاریوں نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ نیب کو تاثر ختم کرنا چاہیے کہ مسلم لیگ (ن) اس کے نشانے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کی گرفتاریوں اور نااہلیوں نے شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ آئین اور قانون کے تحت جب عوامی عدالت میں پیش ہو چکے ہیں تو عوام کی عدالت کو اپنا فیصلہ کرنے دیا جائے۔ امید ہے کہ جمہوریت کی روح کے مطابق عوام کی عدالت ہی سب سے بڑی عدالت ثابت ہو گی۔

شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف نیب کی انتقامی کارروائیاں انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ ایسی کارروائیوں نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر شکوک و شبہات پیدا کردیئے۔ مسلم لیگ ن نے آئین کے آرٹیکل218(3) کے تحت الیکشن کمیشن سے رجوع کیا۔ غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آزادانہ طور پر انتخابی مہم چلانے کے یکساں مواقع کو یقینی بنایا جائے۔ امید ہے کہ الیکشن کمیشن اس صورتحال کا فوری نوٹس لے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ قمر الاسلام کی انتخابی مہم کے دوران گرفتاری قابل مذمت ہے۔ اس پر سخت تشویش ہے۔ گرفتاری سے آزادانہ اور شفاف الیکشن کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام اداروں کو آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کرنا چاہیے۔