سٹی42: کرکٹر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ مجھےمعلوم نہیں کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ ہورہا ہوں یا نہیں۔
کراچی میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا، میں کپتانی کے بارے میں نہیں سوچتا صرف عزت سے پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ میں منفی باتیں نہیں دیکھتا اور نہ تربیت ایسی ہے کہ ایسی باتیں لے کر آؤں۔