علی ساہی : ڈاکٹر یاسمین راشد کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کو کوٹ لکھپت جیل سے چیک اپ و علاج معالجے کے لئےہسپتال منتقل کیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت تھری کے جج نے چیک اپ کا حکم دیا تھا.
جیل حکام کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو اس سے قبل سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ رہ چکی ہیں۔ انہیں بلڈ پریشر کےساتھ اور بھی کئی امراض لاحق ہیں۔
انسداد دہشت گردی کے عدالت کے جج نے چیک اپ کے حوالے سے آرڈر جاری کیا تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت تھری کے جج نے چیک اپ کا حکم دیا تھا۔
پنجاب کی سابق وزیر صحت یاسمین راشد 9 مئی 2023 کےحملوں کے مقدمات میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہیں۔
انہیں پہلے پچھلے سال 12 مئی کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور بعد میں 9 مئی کے فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔یاسمین راشد کو مئی میں کوٹ لکھپت جیل میں بے ہوش ہونے کے بعد لاہور کے سروسز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ان کے وکیل ایڈووکیٹ رانا مدثر عمر نے آج بتایا کہ جیل میں ان کی حالت خراب ہونے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
وکیل نے بتایا کہ انہیں پچھلے کچھ دنوں سے سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی اور اس کا ہیموگلوبن، پروٹین جو پھیپھڑوں سے باقی جسم تک آکسیجن لے جاتا ہے، کی سطح بھی کم ہو گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ "یاسمین راشد کے دو ماہ قبل کینسر کے ٹیسٹ کروانے تھے لیکن وہ نہیں کرائے گئے،" انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خرابی صحت کے باعث انہیں جیل کے ہسپتال سے ایس کے ایچ منتقل کیا گیا تھا۔