ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیر چوک کی گرین بیلٹ پر تعمیراتی میٹریل کےڈھیر، انتظامیہ بے خبر

امیر چوک کی گرین بیلٹ پر تعمیراتی میٹریل کےڈھیر، انتظامیہ بے خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمیر افضل:امیر چوک، کالج روڈ کے گرین بیلٹ انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے ۔ گرین بیلٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات اور دکانداروں نے گرین بیلٹ پر اینٹوں، ریت اور بجری کے انبار لگا دیئے۔
امیر چوک، کالج روڈ کے گرین بیلٹ انتظامی دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔ گرین بیلٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات کے علاوہ سیوریج کے بھی ناقص انتظامات ہیں۔

 گرین بیلٹ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے بدبو اور تعفن کا راج ہے۔ بدبو اور تعفن کے باعث ملیریا سمیت مختلف بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ دوسری جانب دکانداروں نے گرین بیلٹ پر اینٹوں، ریت اور بجری کے انبار لگا دیئے۔ گرین بیلٹ پر تجاوزات کے باعث گھاس اور پودوں کی جگہ تعمیراتی مواد موجود ہے۔اہل علاقہ نے انتظامیہ سے گرین بیلٹ کی دیکھ بھال کا مطالبہ کیا۔