اچھرہ کا واٹر فلٹریشن پلانٹ ٹھیک نہ ہوا، شہری صاف پانی کو ترس گئے ۔

29 Jul, 2024 | 09:58 PM

 فاطمہ خان :اچھرہ الپتگین روڈپر نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ جواب دےگیا۔اہل علاقہ کو صاف پانی کو ترس گئے ہیں ،۔
شہرکےمختلف علاقوں کی طرح اچھرہ الپتگین روڈ پر نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی عرصہ دراز سےخراب ہے۔ علاقہ مکین سخت گرمی میں پینے کیلئے صاف پانی سے محروم ہیں۔

مکینوں کا کہنا ہے پلانٹ افتتاح کے چند ماہ بعد ہی بند ہوگیاتھا۔گھریلو نلکوں میں سیوریج ملا پانی آتا ہے جو ناقابل استعمال ہے۔

کئی بار انتظامیہ کوشکایت کی۔لیکن مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔رہائشیوں نے حکام بالا سے نوٹس لینےکامطالبہ کیاہے۔

مزیدخبریں