سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے 29اراکین کو پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا رکن تسلیم کرلیا ۔
الیکشن کمشین نے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے لئے اپنے ارکان کی ترجیحی لسٹ بھیجے جانے کے بعد آج ہی نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کے 29اراکین کو پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا رکن تسلیم کر رہا ہے۔
الیکشن کمیشن نے خیبر پختوانخواہ اسمبلی کے 58ارکان کو بھی پی ٹی آئی کا رکن تسلیم کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے6ارکان کو پی ٹی آئی کا تسلیم کیا۔