مائدہ وحید: پنجاب پوٹھو ہار یونین آف بلائنڈ کے ارکان نوکریوں سے نکالے جانے پر احتجاج کرنے کے لئے لاہور پریس کلب کے باہر پہنچ گئے۔
نابینا افراد کے سڑک پر احتجاج کے سبب انتظامیہ نے بیرئیرز لگا کر ڈیوس روڈ کو ٹریفک کیلئے دونوں اطراف سے بند کردیا۔
شہر کے اس مصروف ترین رااؤنڈ اباؤٹ پر ٹریفک روکے جانے کی وجہ سے ٹرفک کو متبادل راستوں پر بھیجا گیا تو ارد گرد کی تمام سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا اور متبادل راستوں سے گزرنے والی ٹریفک سست روی کا شکار رہی۔
اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ نے صورتحال کو مینیج کرنے کے لئے پریس کلب کا دورہ کیا۔
احتجاج کرنے والے خصوصی شہری مطالبہ کر رہے تھے کہ انہیں نوکریوں پر بحال کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوکریوں سے نکالے جانےپر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔
احتجاج کرنے والے خصوصی شہریوں نے بتایا کہ ہمارے سربراہ مذاکرات کیلئے گئے ہیں۔ مطالبات پورے نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس تک جائیں گے۔