افشاں رضوان : قلندر پورہ کی مین روڈ پرنصب واٹر فلٹریشن پلانٹ فعال نہ ہوسکا۔اہل علاقہ صاف پانی سے محروم ہیں ۔فلٹریشن پلانٹ کی جگہ پر نشیئوں نے قبضہ کررکھا ہے ۔
قلندر پورہ مین روڈکا واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ درازسےخراب ہے۔ واسا انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پلانٹ کی حالت انتہائی ابترہوچکی ہے ۔ تاجر اور رہائشی پینےکےصاف پانی سے محروم ہیں۔
تاجروں کا کہنا ہے پلانٹ کی جگہ نشئیوں کی آماجگاہ بن گئی ہے۔پلانٹ بحال کیاجائے یا پھر یہ ڈھانچہ بھی یہاں سے ہٹا دیا جائے۔ تاجروں اوررہائشیوں نے انتظامیہ سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بحالی کامطالبہ کیاہے۔