رحمان پورہ کا واٹر فلٹریشن خراب،گھر وں میں سیوریج ملا پانی ،شہری دربدر

29 Jul, 2024 | 08:58 PM

 رومیل الیاس: رحمان پورہ کاواٹر فلٹریشن پلانٹ بحال نہیں کیاجاسکا۔ علاقہ مکینوں کو صاف پانی کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں ۔ گھروں میں سیوریج ملے پانی نے ان کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں ۔
رحمان پورہ کاواٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ درازسےخراب ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے چھ ماہ سے پلانٹ فنی خرابی کے باعث بند پڑا ہے۔ اور ٹونٹیاں بھی غائب ہیں ۔پانی خرید کر روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے پر مجبور ہیں۔

 گھروں پر سرکاری واٹر سپلائی لائن کے نلکوں میں سیوریج ملا پانی آتا ہے جو ناقابل استعمال ہے۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ واسا انتظامیہ شکایات کے باوجود واٹر فلٹریشن پلانٹ کی فنی خرابی کو دور کر کے بحال نہیں کر رہی۔جائیں تو کہاں جائیں ۔

مزیدخبریں