سعید احمد: گزشتہ بارش سے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں بجلی کا نظام بیٹھ گیا۔ریلوے ہیڈکوارٹرز کی مین سپلائی کیبل میں فالٹ آگیا۔ ریلوے شعبہ الیکٹریکل کی جانب سے 30گھنٹے بعد بجلی بحال کی جا سکی۔ بجلی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے ریلوے ہیڈکوارٹر تاریکی میں ڈوب گیا۔
ریلوے ہیڈکوارٹر زکی مین سپلائی کیبل میں فالٹ آگیا ۔الیکٹریکل عملہ بروقت فالٹ تلاش کرنے میں ناکام رہا۔ریلوے شعبہ الیکٹریکل کی جانب سے 30گھنٹے بعد بجلی بحال کی جا سکی۔انڈرگراؤنڈ کیبل سپلائی میں فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی۔ جس سے دن بھر دفتری امور بھی معطل رہے۔
بجلی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے ریلوے ہیڈکوارٹر زتاریکی میں ڈوب گیا۔ بجلی بند ہونے سے افسران و ملازمین دفتروں سے باہر آگئے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں جنریٹرز چلا کر اعلی ٰافسران کے دفاتر کو بجلی فراہم کی گئی ۔