علی ساہی : پراپرٹی ٹیکس ریونیو میں 10ارب کااضافہ کرنے کے لیے مزید 10 لاکھ یونٹس ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ تشخیص شدہ 22لاکھ کی بجائے45لاکھ یونٹس شامل ہوں گے۔ ۔ غلط تفصیلات دینےوالوں سے100 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا ۔
جنوری سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کیلئے اضافی 23 لاکھ یونٹس شامل کئے جائیں گے ،اصافی یونٹس شامل ہونے سے نئے نظام کےتحت لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 8سے10ارب اضافی پراپرٹی ٹیکس میں وصولی متوقع ہے۔ ،پچاس لاکھ سے کم قیمت والی پراپرٹیز ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگی
ڈی سی ریٹس پر پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کےلئےرینٹل ویلیوپر تشخیص شدہ 22لاکھ کی بجائے 45لاکھ پراپرٹی یونٹس شامل ہونگے
ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیر وانی کاکہنا ہے کہ موجودہ سسٹم میں رینٹل ویلیو پر22لاکھ یونٹس سے پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ڈی سی ریٹ پر تمام تشخیص شدہ یونٹس جن سے ٹیکس وصول نہیں بھی کیا رہاانکو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائےگا۔
۔اضافی پراپرٹی ٹیکس ہرسال پرسنٹیج کے حساب وصول کیا جائےگا،غلط تفصیلات دینےوالوں سے100 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا۔