مریم نواز نے سپیشل برانچ کے چار پروجیکٹس کا افتتاح کر دیا، کو آڑٹیفشل انٹیلیجنس بروئے کار لانے کی ہدایت

29 Jul, 2024 | 07:28 PM

سٹی42 :  پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سپیشل برانچ ہیڈکوارٹر میں ای لرننگ سنٹر ، سپیشل برانچ ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح  کیا۔ انہوں نے سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹر  میں لیڈیز لاونج کا بھی افتتاح کیا اور  سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹر ڈے کئیر سنٹر کا ا فتتاح  بھی کر دیا۔
 مریم نوازشریف نے ڈے کیئر  سنٹر میں موجود سپیشل برانچ کی خاتون اہلکاروں کے بچوں کے ساتھ تصویر بنوائی اور انہیں پیار کیا۔ 
 مریم نوازشریف نے لائبریری میں موجود سٹاف اور وزیٹرز سے بھی بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نے لائبریری میں پنجاب سپیشل برانچ کے سو سال سے زیادہ پرانے قیمتی ریکارڈ کا معائنہ کیا۔انہوں نے سپیشل برانچ کے ڈی ایس آر آرکائیو میں خصوصی دلچسپی لی۔ 
مریم نواز نے1901 کی ڈیلی سیچوئیشن رپورٹ میں درج واقعات کا  دلچسپی سے مطالعہ کیا
وزیر اعلیٰ سپیشل برانچ کی  کو غازی علم دین، بھگت سنگھ، جلیانوالہ باغ اور دیگر تاریخی واقعات  کے وقت ان واقعات پر  لکھی گئی رپورٹوں پر بھی بریفننگ دی گئی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کو سپیشل برانچ کی کارکردگی کے بارے میں خصوصی بریفنگ بھی دی گئی جس مین بتایا گیا کہ پبلک کی نظروں سے اوجھل رہ کر کام کرنے والی سپیشل برانچ نے پچھلے سال 5لاکھ 70ہزار آپریشن سرانجام دیئے۔ سپیشل برانچ جولائی 2024 تک 5لاکھ 78ہزار سے زائد ٹاسک پورے کر چکی ہے۔
پولیس کی سپیشل برانچ کو 1835ء میں قائم کیا گیا۔

مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیشل برانچ کے کام کو سراہا اور کہا کہ سپیشل برانچ  نےعوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔ 

انہوں نے یقین دلایا کہ سپیشل برانچ کو دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تمام تر وسائل مہیا کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ  سکیورٹی کے امور کے انجام دہی کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ایڈوانس آٹو میشن سے استفادہ کیا جائے۔


سینیٹر پرویز رشید،صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری،وزیر مواصلات صہیب احمد ملک,چیف سیکرٹری سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف،سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اوردیگر حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ساتھ سپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز کے وزٹ کے لئے گئے۔ 

مزیدخبریں