سٹی42: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ پائیدار دوستی پر ہر پاکستانی کو ناز ہے۔سیکیورٹی انتظامات پر عملدرآمد کے لئے چینی شہریوں کے تعاون کو سراہتے ہیں، محسن نقوی نے یہ باتیں اسلام آباد مین اپنے آفس میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل ژاو شیرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔
قونصل جنرل ژاو شیرین نے آج ان سے ملاقات کی۔باہمی دلچسپی کے امور،پاک چین تعلقات کے فروغ اور سی پیک پر تبادلہ خیال ہوا، چین کے شہریوں اور چین کے تعاون سے جاری منصوبوں کی سکیورٹی پر بھی گفتگو کی گئی۔ قونصل جنرل جنرل ژاو شیرین سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان اور چین کے تعلقات کو نئی جہت ملی، انہوں نے کہا، چین ہر آزمائش میں پاکستان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا رہا ، عالمی امور پر دونوں ملک یکساں موقف رکھتے ہیں،محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کے تحفظ کے لئے پاکستانی اداروں نے تمام ممکن اقدامات کئے ہیں۔