علی رامے :خفیہ فنڈز کہاں کہاں استعمال کیا گیا؟؟لاہور پولیس اور سی ٹی ڈی نے حساب کتاب دینےسےانکار کردیا۔دونوں اداروں نے 38کروڑ 66 لاکھ روپے سیکرٹ فنڈز سے استعمال کئے۔ مگر ریکارڈ نہیں دیا ۔آڈیٹر جنرل پنجاب نے سیکرٹ فنڈز پر آڈٹ پیرا لگا دیااورڈیٹا فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہورر پولیس او ر سی ٹی ڈی نے 38کروڑ 66 لاکھ روپے کے سیکرٹ فنڈز کہاں استعمال کئے ؟ ۔۔آڈیٹر جنرل پنجاب نے سیکرٹ فنڈز پر آڈٹ پیرا لگا دیا ۔دونوں محکموں کو ڈیٹا فراہم کرنے کا حکم دے دیا،، پولیس او ر سی ٹی ڈی نے ریکارڈ دینے سے انکار کر دیا
آڈیٹر جنرل پنجاب کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے مالی سال19 -23،، 20 -23 اور 22-23 میں سیکرٹ فنڈز استعمال کیے، سی ٹی ڈی لاہور نے مالی سال22-23 میں33 کروڑ خرچ کیے مگرریکارڈ فراہم نہ کیا۔ سی سی پی لاہور نے مالی سال 19-23 تک2 کروڑ92 لاکھ روپے بطور سیکرٹ فنڈز استعمال کیے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور آفس نے مالی سال20-23 تک 1کروڑ28 لاکھ روپے استعمال کیے۔ ڈی آئی جی آپریشن لاہورنے مالی سال22-23 میں92 لاکھ روپے بطور سیکرٹ فنڈز استعمال کیے۔ مگر ریکارڈ نہیں دیا
سیکرٹ فنڈز پر سپریم کورٹ کا ریکارڈ مرتب کا واضح حکم نامہ موجود ہے۔ سپریم کورٹ نے سیکرٹ فنڈز کا ڈیٹا مرتب اورآڈٹ حکام کو دینے کا واضح حکم جاری کررکھا ہے