فارچیونرز و ویگو ڈالے کہاں چلے گئے ، 42 سرکاری گاڑیاں کہاں   غائب ہیں ؟

29 Jul, 2024 | 05:41 PM

علی رامے :صاف پانی کمپنی کیلئے خریدی گئی 42 گاڑیوں کا ریکارڈ غائب  ہوگیا ۔ پنجاب حکومت کو صاف پانی کمپنی کی گاڑیوں کی تلاش ہے ۔

 محکمہ ہاؤسنگ نے ایوان وزیر اعلیٰ و ٹرانسپورٹ ونگ سے رجوع کرلیا۔ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب سے گاڑیوں کی واپسی کیلئے درخواست کی گئی ہے
صاف پانی کمپنی کیلئے خریدی گئی 42گاڑیاں کن کن وزرا ور افسران کے زیراستعمال ہیں،محکمہ ہاؤسنگ بھی  لاعلم نکلا۔محکمہ ہاوسنگ نے گاڑیوں کے ریکارڈ کیلئے ایوان وزیر اعلیٰ و ٹرانسپورٹ ونگ سے رجوع کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب صاف پانی کمپنی کی فارٹیونرز اور ویگو ڈالے وزرا اور افسران کے زیراستعمال ہیں۔محکمہ ہاوسنگ نے ٹرانسپورٹ ونگ سے گاڑیاں واپس کمپنی کو دینے کی درخواست کی ہے۔ اورایوان وزیر اعلی پنجاب سے گاڑیوں کی واپسی کے لیے درخواست کی گئی ۔
پنجاب حکومت نے گزشتہ روز صاف پانی کمپنیوں کے اثاثے واپس کرنے کے لیے بورڈ تشکیل دیا تھا ۔بورڈ کو کمپنیوں کے اثاثہ جات صاف پانی اتھارٹی کے حوالے کیے جائیں گے ۔پی ٹی آئی دور حکومت صاف پانی کمپنیوں کو ختم کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں