کے ٹو مشن: پاک آرمی نے 6 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا

29 Jul, 2024 | 11:58 AM

ویب ڈیسک: کے ٹو سَر کرنے کے لیے جانے والے 6 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو پاک آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا۔

پاک آرمی نے ، امریکن، چیلی، مقدونیہ اور نیپال سے تعلق رکھنے والے 6 کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا۔

کوہ پیما کے ٹو سر کرنے کے لیے بیس کیمپ میں موجود تھے ، یہ کوہ پیما کے ٹو مہم جوئی کے دوران بیس کیمپ میں ہائی الٹیٹیوڈ سیکنس کا شکار ہوئے ۔

کوہ پیماؤں نے پاک آرمی سے ریسکیو کے لئے رابطہ کیا جس کے فورا بعد پاک آرمی نے ان کو ریسکیو کیا ، ان کوہ پیماؤں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بروقت ریسکیو کر کے ان کو سکردو ہسپتال منتقل کیا۔

مزیدخبریں