قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ نے دانش سکول کو بجٹ جاری کر دیا ہے ،دانش سکول اتھارٹی کو 37 کروڑ50 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے دانش سکول اتھارٹی کو 375 ملین روپے جاری کر دیئے ہیں۔ فنڈز کے اجراء کی درخواست محکمہ سکولز ایجوکیشن نے کی تھی۔ جس میں محکمہ خزانہ سے دانش سکولوں کو بجٹ جاری کرنے کی اپیل کی گئی تھی، جس پر محکمہ خزانہ نے مذکورہ بجٹ جاری کردیا ہے۔ دانش سکول اتھارٹی کویہ بجٹ آپریشنل اخراجات کیلئےجاری کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔