نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے راہ چلتے شہری کو قتل کر دیا

29 Jul, 2024 | 10:23 AM

فاران یامین: لاہور میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزموں نے پیدل چلتے شہری کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 تفصیلات کے مطابق شہری کے قتل کا افسوسناک واقعہ تھانہ غالب مارکیٹ کی حدود میں پیش آیا جہاں پیدل چلتے ہوئے شخص کو 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے روک کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

 فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے موٹرسائیکل سواروں کی راہگیر سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔مقتول کی جیبوں سے کوئی بھی چیز برآمد نہیں ہوئی۔
 

مزیدخبریں