ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی لیڈرکےاشتعال انگیزوڈیو  پیغام پر اداروں  کےخلاف پروپیگنڈا کامقدمہ بن گیا

کیپشن: Serene Capture
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر شکیل احمد خان کا کارکنوں کے نام ویڈیوپیغام مہنگاپڑگیا، اشتعال انگیزی، اداروں کو بدنام کرنے اور توہین آمیز پیغام پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 سابق صوبائی وزیرشکیل احمد خان کے خلاف ملاکنڈ کے تھانہ خار میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں شکایت درج کروانےوالے سرکاری اہلکارنے کہا ہے کہ ملزم سابق صوبائی وزیر شکیل احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے وڈیو پیغام پر مبنی وڈیو اپ لوڈ کی جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو حکومت، ریاست اور اداروں کے خلاف اشتعل انگیز، بدنام کرنے اور توہین آمیز پیغامات  دیئے گئے تھے۔  ملزم شکیلاحمد خان نے یہ وڈیو پیغامات اپنے حجرہ واقع ڈھیری ضلع ملاکنڈ میں ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کئے ہیں۔