شہر لاہور میں برآمد ہونے والے تمام ذوالجناح پروسیشنز اختتام پذیر ہوگئے

29 Jul, 2023 | 09:52 PM

ویب ڈیسک: شہر لاہور میں برآمد ہونے والے تمام ذوالجناح پروسیشنز اختتام پذیر ہوگئے۔  

تفصیلات کے مطابق نویں، دسویں محرم الحرام پر شہر بھر سے 46 ذوالجناح پروسیشن برآمد ہوئے، یوم عاشور کے موقعہ پر فول پروف ٹریفک انتظامات دیکھنے میں آئے۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے بہترین انتظامات پر ’’ٹیم مبین شہید‘‘کو شاباشی دی۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل سے لیکر سینئر افسران تک شہریوں کی سہولت کیلئے سڑکوں پرموجود رہے، 03 ایس پی، 12 ڈی ایس پی، 33 سو سے زائد وارڈنز تعینات رہے، ٹریفک پولیس نے مذہبی جوش و جذبہ سے فرائض سرانجام دیئے۔ بہترین اقدامات کے باعث شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ 

سی ٹی او لاہور  نے کہا کہ ٹریفک پلان کو یقینی بنانے پر زائرین، عزاداروں اور شہریوں کے مشکور ہیں، مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوکر کربلاگامے شاہ اختتام پذیر ہوگیا، پانڈواسٹریٹ، قصربتول شادمان، نبی پورشیعاں لال پل، چوہنگ، ماڈلٹاؤن اور ٹھوکرنیاز بیگ پروسیشن بھی اختتام پذیر ہوگئے۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ایمرجینسی گاڑیوں کےلئے فوری راستہ کلئیر رکھا گیا۔ محرم الحرام کے دوران وارڈنز لاوارث اشیاء اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے تمام ڈائیورشن کوعام ٹریفک کیلئے کھولنا شروع کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں