ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں چاول کی کمی میں اضافہ

 عالمی منڈی میں چاول کی کمی میں اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار کرگئی۔

بھارت کی حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد چاول کی برآمد پر پابندی عائد  کردی گئی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات نے بھی چاول کی برآمدات 4 ماہ تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔چاول کی برآمدات پر پابندی سے عالمی سطح پر چاول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

بھارتی حکام کے مطابق چاول کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ ملک میں بڑھتی قیمتوں کو قابو کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔دوسری جانب پابندیوں کے بعد امریکا میں چاول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جہاں دکانوں، اسٹورز اور مارکیٹوں پر چاول ملنا بند ہوگئے۔ امریکی عوام نے بوکھلاہٹ میں ایک ہی ساتھ کئی ٹن چاول خرید لیے اور ٹرالیاں چاول کے تھیلوں سے بھر لیں اور چاول کے شیلفس خالی کر دیے گئے۔